وزیراعلیٰ کا اوتھل واقعہ کا نوٹس،کمشنر قلات کو انکوائری کر کے رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اوتھل واقعہ ک نوٹس لیتے ہوئے کمشنر قلات کو انکوائری کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ذمہ داری ہے وفاقی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں