یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ، 40 افراد ڈوب گئے، 30 کو بچا لیا گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ پیش آیا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی بحیرہ روم کے وسطی علاقے میں تیونس کے بندرگاہی شہر مہدیہ کے قریب ڈوبی، کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، جن کا تعلق صحرائے صحارا کے جنوبی افریقی ممالک سے تھا۔ اب تک تقریباً 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سانحہ ان درجنوں حادثات میں سے ایک ہے جو افریقہ سے یورپ کے خطرناک سمندری راستے کے ذریعے ہجرت کی کوششوں کے دوران پیش آتے ہیں۔
Load/Hide Comments


