نوتال میں بارودی سرنگ کا دھماکا، کوئٹہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں جاں بحق ،بیٹا محفوظ

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں جاں بحق جبکہ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ٹرک قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز شمس اللہ اپنی والدہ کو لیکر آرہا تھا کہ سریاب کسٹم کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی ماں موقع پر خالق حقیقی سے جا ملی جبکہ وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ دوسری جانب نوتال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی زمیندار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوتال کے علاقے میں بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس سے مقامی زمیندار معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں