افغان حکام کی جانب سے دوحہ میں معاہدہ نہ ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ترکی میں حتمی مذاکرات ہوں گے، پاکستان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان حکام اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل استنبول، ترکی میں ہوں گے۔ مذاکرات میں افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر بات کی جائے گی، پاکستان نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے، علاوہ ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان حکام کے دوحہ میں معاہدہ نہ ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ ترجمان کے مطابق دوحہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان درحقیقت دستاویزات پر دستخط ہوئے۔
Load/Hide Comments


