سوڈان میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد قتل کردیے

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر میں حملہ کرتے ہوئے پورے شہر پر قبضہ کرلیا اور اس دوران 2 ہزار افراد کو قتل بھی کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے 26 اکتوبر کو سوڈانی فوج کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر الفشر پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کیا۔ سوڈانی حکومت کے مطابق شہر میں اب تک کم از کم 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امدادی تنظیموں نے عام شہریوں کے قتل، فرار کے دوران حملوں، گھروں پر چھاپوں اور اجتماعی پھانسیوں کی مصدقہ اطلاعات دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں