چمن میں پاکستان اور افغان بارڈر فورسز کے درمیان فائرنگ کی اطلاعات
چمن (ویب ڈیسک) بلوچستان کے افغانستان سے متصل ضلع چمن بارڈر پر پاکستان اور افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دونوں فورسز کے درمیان فائرنگ مازل گلی اور کلی لقمان میں ہوئیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ فلحال رک چکی ہے۔ دوسری جانب چمن باب دوستی کے قریب ہولڈنگ کیمپ میں موجود افغان مہاجرین نے فائرنگ کے بعد دوباہ چمن ماسٹر پلان کے رخ کرلیا
Load/Hide Comments


