چاہ بہار بندرگاہ افغانستان کی تجارت کے لیے قابل اعتماد متبادل راستہ ہے، افغان وزارت صنعت و تجارت
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد نے حکومت کے میڈیا و اطلاعات مرکز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چاہ بہار بندرگاہ افغانستان کے لیے ایک اہم اور قابل اعتماد متبادل راہداری کے طور پر کام کر رہی ہے، جو ملک کی تجارت اور ٹرانزٹ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ماضی میں جب پاکستان کے راستے تجارتی راہیں بند ہو جاتی تھیں تو افغانستان کی برآمدی اشیاءاکثر خراب ہو جاتیں اور درآمدی اشیاءکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو جاتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت اس وقت متبادل تجارتی و ٹرانزٹ راستوں کی نشاندہی اور ان کی فعالیت پر کام کر رہی ہے، تاکہ افغانستان کی تجارت میں تسلسل برقرار رہے اور کسی ایک تجارتی راہداری پر انحصار کم کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments


