میرحاصل بزنجو پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کے علمبردار تھے،اسفند یار ولی خان

پشاور:اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرحاصل بزنجو پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کے علمبردار تھے۔قوم پرست سیاست،جمہوریت،انسانی حقوق کے تحفظ اور صوبائی خودمختاری کیلئے انکی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔آج پاکستان ایک جمہوریت پسند سیاستدان سے محروم ہوگیا۔اے این پی اس غم میں انکے لواحقین اور پارٹی کے ساتھ شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں