میرحاصل خان بزنجو نصف صدی سے زائد آمریت استحصال جبرو استبداد کے خلاف بر سر پیکار رہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی اعلامیہ میں پارٹی رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹرمیر حاصل بزنجو کے ناگہانی وفات کو ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے واضع کی ہیے کہ میر حاصل بزنجو ایک تاریخ ساز شخصیت قوم پرست و جمہوریت پرست سیاسی رہنما تھے نصف صدی سے زائد آمریت استحصال جبرو استبداد کے خلاف بر سر پیکار رہے، زمانہ طالبعلمی سے ہی جیل و قیدوبند کی صعوبتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتا رہا۔دو دہایئوں تک پارلیمنٹ کا حصہ رہے اور جرات کے ساتھ عوامی حقوق و جمہوریت کا دفاع کیا۔ نیشنل پارٹی میر حاصل بزنجو کی گراں قدر خدمات ایثارو قربانی اور جہد مسلسل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔ملک بالخصوص بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں میر حاصل بزنجو کی رفاقت ملک بھر کے مظلوم طبقات و محکوم اقوام کے لیے عظیم سانحہ ہے۔نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی اعلامیہ میں میر حاصل بزنجو کے انتقال کو پارٹی کے لیئے ناقابل تلافی نقصان تصور کرتے ہوئے دس روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق میر حاصل بزنجو کی جسد خاکی آج بروز جمعہ صبح چھ بجے بزریعہ سڑک ان کے آبائی علاقہ نال کے لیے روانہ کیا جائیگا۔ نماز جنازہ و تدفین شام پانچ بجے آبائی قبرستان نال ضلع خضدار میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں