ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا۔ اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاﺅس سے مارچ کرتے ہوئے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی تاہم پولیس نے آگے جانے سے روک دیا۔ اپوزیشن کے احتجاج میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی سمیت اپوزیشن رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ متفقہ آئین کو متنازع آئین بنا دیا گیا ہے، آئین کی روح کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی، آئندہ جمعے کو یوم سیاہ منائیں گے۔
Load/Hide Comments


