جنگ کا خطرہ اب بھی ہے بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ صف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا۔خواجہ اصف نے کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وار فیئر کا ایک ٹول ہے۔انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت ائی ہے، پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور، راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں