پنجاب میں قومی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا، پی پی ایک نشست حاصل کرسکی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ این اے 129 پر مسلم لیگ (ن) کے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 185 ڈیرہ غازی خان پر محمود قادر خان، این اے 143 ساہیوال پر محمد طفیل جٹ کامیاب ہوئے، این اے 104 فیصل آباد میں (ن) لیگ کے دانیال احمد اور این اے 96 میں بلال بدر چوہدری کو کامیابی ملی۔ پی پی 87 میانوالی پر علی حیدر نیازی، پی پی 98 فیصل آباد پر آزاد علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد میں طاہر پرویز کو کامیابی ملی۔ پی پی 116 فیصل آباد میں احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال میں محمد حنیف، پی پی 73 سرگودھا پر سلطان علی رانجھا جیت گئے، پی پی 269 مظفر گڑھ پر (ن) لیگ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی کا پلڑا بھاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں