امریکا نے ہانگ کانگ سے تحویل مجرمان کا معاہدہ معطل کردیا

واشنگٹن:امریکا نے ہانگ کانگ کے ساتھ تحویل مجرمان کا معاہدہ معطل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے ہانگ کانگ میں چین کے متنازع سیکیورٹی قوانین نافذ کیے جانے کے بعد ہانگ کانگ کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے کو باضابطہ معطل کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ہانگ کانگ کے ساتھ تین معاہدوں کو معطل کرے گا جن میں مفرو ملزمان کی گرفتاری، مجرمان کی تحویل اور آمدن پر ٹیکس کے باہمی استثنی کے معاہدے شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں