دالبندین اور پنجگورمیں مختلف ٹریفک حادثات، دوافراد جاں بحق، دو زخمی

پنجگور(نمائندہ انتخاب/یواین اے ) پنجگور ٹریفک حادثہ کے دومختلف واقعات میں ایک شخص جان بحق دو زخمی۔۔ تفصیلات کے مطابق پرانا پروم کراس کے قریب گاڑی حادثہ کا شکار ایک شخص جاں بحق۔۔ جبکہ سبزاپ کے قریب گاڑی الٹنے سے دو افراد زخمی۔۔زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دئے گئے۔دوسری جانب دالبندین کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے علاقے لشکر آب میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص محمد یاسر موقع پر ہلاک ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں