آسٹریلیا نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کو دہشتگردی کی حمایت کرنیوالا ادارہ نامزد کردیا
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کو آسٹریلیا کی دہشت گردی کی معاونت کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو باضابطہ طور پر آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ادارے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ یہ اعلان آج جمعرات کو آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے کیا۔ یہ فیصلہ آسٹریلوی پارلیمنٹ کی جانب سے آئی آر جی سی کو ملک کی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس عہدہ کی باضابطہ طور پر تین آسٹریلوی وزراءکی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں تصدیق کی گئی۔
Load/Hide Comments


