ایرانی بارڈر گارڈز نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے 10 افغان شہریوں کو ہلاک کردیا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) اطلاعات کے مطابق دس افغان شہریوں کو ایرانی بارڈر گارڈز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فراح صوبے کی پولیس کمانڈ کا کہنا ہے کہ صوبے کے دس رہائشیوں کو گزشتہ رات ایرانی سرحدی محافظوں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق نوجوانوں کا گروپ کام تلاش کرنے کی نیت سے مل 78 بارڈر پوائنٹ سے غیر قانونی طور پر ایرانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


