اسلام آباد، نمل یونیوسٹی میں دھماکا، 4 طالبعلم زخمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی میں دھماکہ ہوا ہے جس میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کلاس روم میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 طالبعلم زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا یا کسی دیسی ساختہ ڈیوائس سے اور تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) میں اچانک گیس سلنڈر پھٹنے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ کیمپس کے شعبہ آرٹس اینڈ ہیومینٹیز بالخصوص انٹرنیشنل ریلیشنز (IR) ونگ میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں