2022 کے احتجاج کی مبینہ حمایت، ایرانی عدالت کا امریکا کو 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی ایک عدالت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے 2022 میں ملک گیر احتجاج کی مبینہ حمایت کی تھی، اور اس سلسلے میں امریکا کو 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ ستمبر 2022 میں ملک بھر میں احتجاج اس وقت پھوٹ پڑا تھا، جب 22 سالہ ایرانی کرد مہسا امینی کی حراست میں موت واقع ہوئی تھی۔ انہیں مبینہ طور پر اسلامی جمہوریہ کے خواتین کے لیے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدلیہ کے ترجمان اصغر جاہنگیر نے ہفتہ وار کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے نشانات ایران میں ہونے والے کئی جرائم میں واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں، جن میں 2022 کے خزان میں ہونے والے بدنما واقعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی عدالت نے امریکی حکومت کو 2022 کے فسادیوں کو مادی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کے بدلے 22 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔


