سعودی عرب، دبئی اور آذربائیجان سے رواں سال ہزاروں پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے
اسلام آباد (ایاز بازئی) ڈی جی ایف آئی اے کے قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بتایا کہ رواں سال غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے51 ہزار لوگوں کو آف لوڈ کیا گیا۔ اس سال 24 ہزار افراد کو صرف سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔ دبئی نے بھی اس سال 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔ آذربیجان نے 2 ہزار 5 سو پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔ عمرے کے نام پر یورپ جانے کی کوشش کرنیوالوں کو ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا، عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکومنٹس موجود تھے۔ اس سال 24 ہزار پاکستانی کمبوڈیا گئے، 12 ہزاد افراد تاحال واپس نہیں آئے۔ برما میں سیاحتی ویزے پر چار ہزار افراد گے، اڑھائی ہزار واپس نہیں آئے۔ گزشتہ برسوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ فائیو ملکوں میں تھا۔ گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے۔ اس سال تعداد چار ہزار ہوگئی۔ اب تک مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے باعث سعودی عرب نے ڈی پورٹ کیا۔ دبئی اور جرمنی نے ہمارے سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ فری کردیا۔ ایمی اپلیکیشن جنوری کے وسط میں لانچ کردی جائے گی۔ ایمی ایپلیکیشن میں بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے 24 گھنٹے قبل ایمیگریشن حاصل کرلیں گے۔ زمبابوے میں ہمارے سفیر نے بتایا کہ ایتھوپیا زمبیا سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے کے کاﺅنٹر زیادہ عملہ کم ہے۔ ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان چلا گیا۔


