وینزویلا پر امریکی حملے میں کیوبا کے32 جنگجو جاں بحق ہوئے، ہوانا سمیت مختلف شہروں میں امریکہ کیخلاف احتجاج، سرکاری ٹی وی

ہوانا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا نے کاراکاس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا اور حراست میں لینے کے لیے امریکی فوجی آپریشن کے دوران اپنے 32 شہریوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ ہوانا نے اتوار کو کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے اعزاز میں 5 اور 6 جنوری کو دو دن کا سوگ منایا جائے گا اور جنازے کے انتظامات کا اعلان کیا جائے گا۔ سرکاری طور پر چلنے والی Prensa Latina ایجنسی نے کہا کہ کیوبا کے جنگجو وینزویلا کی حکومت کی درخواست پر ملکی فوج کی جانب سے مشن انجام دیتے ہوئے مارے گئے۔ ایجنسی نے کہا کہ کیوبا کے جنگجو سخت مزاحمت کی پیشکش کے بعد حملہ آوروں کے خلاف براہ راست لڑائی میں یا تنصیبات پر بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔ کیوبا وینزویلا کی حکومت کا قریبی اتحادی ہے اور اس نے برسوں سے لاطینی امریکی ملک میں کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج اور پولیس دستے بھیجے ہیں۔ کیوبا کے مختلف شہروں میں امریکی حملوں کیخلاف عوامی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے وینزویلا پر امریکوں حملوں کی شدید مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں