حب، بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیزرفتار ویگن اور کار کے درمیان تصادم، خاتون سمیت 6 افرادزخمی

حب(نمائندہ انتخاب)بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیزرفتار مسافر بردار منی ویگن اور کار کے درمیان تصادم خاتون سمیت 6افرادزخمی ہوگئے زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کر دئیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھوانی کے مقام پر N25قومی شاہراہ پر بیلہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بردار منی ویگن اور کار گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں نظام الدین ولد فہادین ، راشد ولد اسحاق ، امام الدین ولد یعقوب، قائم ولد میر محمد، رشید ولد بلال اورخ ہاجرہ بنت لکھو شامل ہے زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج کےلئے کراچی اسپتال ریفر کر دئیے گئے تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں