وفاقی حکومت نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی زندگی پر ارطغرل طرز کی ڈرامہ سیریز بنانے کیلئے ایک ارب روپے مختص کردیے، قائمہ کمیٹی

وفاقی حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی زندگی پر ارطغرل طرز کی ڈرامہ سیریز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبے کے لیے ایک ارب روپے مختص کردیے ہیں۔ بدھ کو سیدہ نوشین افتخار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ثقافت و ورثہ کے اجلاس کے دوران ملک کے ثقافتی، تاریخی اور ورثہ جاتی منصوبوں سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیکرٹری قومی ورثہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قائداعظم اور علامہ اقبال کی زندگی پر ارطغرل طرز کی ڈرامہ سیریز بنانے کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کا مقصد قومی ہیروز کی زندگی کو نئی نسل کے سامنے مو¿ثر انداز میں پیش کرنا ہے۔ علامہ اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ علامہ اقبال کے نواسوں اور پوتوں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے، جو فروری کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی نے علامہ اقبال کے خاندان کے ساتھ ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے