ڈیرہ بگٹی،سوئی میں خاتون کے تشدد کے بعد قتل کا مقدمہ شوہر کیخلاف درج
ڈیرہ بگٹی(آن لائن) تحصیل سوئی کے علاقے بگرہ کالونی میں خاتون کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے لواحقین کے مطابق شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر تشدد کے بعد بیوی کو گولی مار کر قتل کردیاپولیس دستاویزات کے مطابق تھانہ سٹی سوئی میں ایف آئی آر نمبر 03 2026 بجرم دفعات 302 اور 34 تعزیرات پاکستان درج کرلی گئی رپورٹ کے مطابق واقعہ 9 فروری 2026 کی صبح تقریبا 7 بجے پیش آیا جبکہ مقدمہ اسی روز شام 7 بج کر 44 منٹ پر درج کیا گیاایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی نے مقتولہ کے شوہر جاوید خان اور اس کے دو بھائیوں کو نامزد کیا ہے مقدمے میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پہلے تشدد کیا اور بعد ازاں فائرنگ کی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید پیش رفت کی جائے گی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


