فغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی دو دن کے لئے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ
پشاور:فغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی دو دن کے لئے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نویں اور دسویں محرم الحرام کو پاک افغان طورخم بارڈر سیل کیا جائے گا۔ جس کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی دو دن کے لئے بند رکھی جائیگی نویں اور دسویں محرم الحرام کو پاک افغان طورخم بارڈر بند ہونے کے باعث پشاور اورکوئٹہ سے جانے والے رضا کارانہ طور پر افغان مہاجرین کی واپسی بند ہو گی رضا کارانہ طور پر جانے والے افغان مہاجرین کو 200ڈالر فی خاندان دیا جاتا ہے اور کروناوائرس پر قابو پانے کے بعد افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی حال ہی میں شروع ہو ئی ہے تاہم گیارھویں محرم الحرام پیرکو افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی دوبارہ شروع ہو جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت سیفران کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے ۔ #/s#
Load/Hide Comments


