نوجوان پارلیمانی سیاست سے مایوس ہوچکے، نظام کی بہتری کےلئے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانا ضروری ہے، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) نشستیں بڑھانے کی قرارداد انتہائی اہمیت کی حامل قرارداد ہے۔ رحمت صالح بلوچ نے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کے لیے کمیٹی بنائی جائے، بلوچستان کے بڑے رقبے کو کم نشستوں سے کور کرنا مشکل ہے، پارلیمانی سیاست بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل ہے، نوجوان پارلیمانی سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں، پارلیمانی نظام کو بہتر بنانے کےلئے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانا ضروری ہے، بیانات سے کچھ نہیں ہوگا،اقدامات کرنے ہوں گے، بلوچستان کے لوگوں کے حق رائے دہی کااحترام کیا جائے
Load/Hide Comments


