قلات شہر و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات شہر و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، تفصیلات کے مطابق قلات شہر و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز قلات شہر سے جنوب میں 45 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین 11 کلومیٹر ریکارڈ ہوا تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں
Load/Hide Comments


