دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف انکی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گا، گزشتہ روز بنوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحے سے بچ گیا، دہشت گردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے