کوئٹہ مغربی بائی پاس کے قریب گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تباہ، ملحقہ علاقوں کو فراہمی معطل، ضلعی انتظامیہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں اخترآباد کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے باعث مغربی بائی پاس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی فوری طور پر معطل کر دی گئی۔ حکام کے مطابق گیس سپلائی بحال کرنے کے لیے صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جب کہ گیس انتظامیہ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے اور مرمت کا کام شروع کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments


