ماضی میں خود کرایہ پردھرنا دینے والے دوسروں کو بھی وہی سمجھ رہے ہیں،حافظ حمداللہ

کوئٹہ : جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنماسابق سنیٹرحضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اپوزیشن اتنی بھی کمزور نہیں کہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ سے این او کی بھیک مانگے ،ماضی میں خود کرایہ پردھرنا دینے والے دوسروں کو بھی وہی سمجھ رہے ہیں، جمعیت علما اسلام کے دھرنے میں کرائے کے باجے باجیاں نہیں جانثار نظریاتی ورکر شریک ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی رات کی تاریکی میں آباد مجرہ نمااور جمعیت علما اسلام کے پرنور اور منظم دھرنا کو قوم دیکھ چکی ہیں جمعیت علمااسلام کا دھرنااخلاقیات اورشائستگی کانمونہ تھا جبکہ حکمرانوں نے ماضی میں قوم کے بیٹوں بیٹیوں کو نچواکر اقتدار کے حصول کیلئے قوم کی اقدار اور روایات کا جنازہ نکالا انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے کرتوتوں پر شرمندہ ہونے کی بجائے اس کا دفاع کررہے ہیں قوم قابض حکمرانوں سے نجات کیلئے جمعیت علمااسلام کا بھرپور ساتھ دے گی اسی لئے دھرنا سے قبل حکمرانوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتنی بھی کمزور نہیں کہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ سے این او کی بھیک مانگے ،ماضی میں خود کرایہ پردھرنا دینے والے دوسروں کو بھی وہی سمجھ رہے ہیں، جمعیت علما اسلام کے دھرنے میں کرائے کے باجے باجیاں نہیں جانثار نظریاتی ورکر شریک ہوتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں