تائیوان کی آزادی آبنائے تائیوان میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جسے برداشت نہیں کریں گے، چینی صدر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی آزادی کو نہ کبھی قبول کریں گے نہ ہی اسے برداشت کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وون سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ آج کی دنیا مکمل طور پر پرامن نہیں ہے اور امن بہت قیمتی ہے۔ شی جن پنگ کے مطابق آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ چینی ہیں اور سب امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی آزادی آبنائے تائیوان میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جسے ہم قطعی طور پر برداشت یا معاف نہیں کریں گے۔ اس موقع پر تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وون نے کہا کہ ہمیں مل کر ایک جدید چینی معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں