بارکھان میں نامعلوم افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو آگ لگا دی
کوئٹہ (آن لائن) بارکھان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو آگ لگادی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے تکھڑا کے مقام پر نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو آگ لگادی جس سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی سے علاقے میں موبائل فون کے سنگل منقطع ہوگئے، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


