خضدار میں رات 12 سے صبح 10 بجے تک بجلی کی بندش، شدید گرمی میں صارفین پریشان، بجلی بندش کا پرانا شیڈول بحال کیا جائے، عوامی حلقے
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار شہرمیں بجلی کے ترسیل کا دورانیہ کم کرنے سے بجلی کے لوڈشیڈنگ میں اضافہ، گھریلو و کاروباری صارفین سخت پریشانی میں مبتلا۔ خضدار سٹی ون کے بجلی کی رات بھر لوڈشیڈنگ آنکھ مچولی ٹرپنگ کو ختم کرکے پرانا شیڈول بحال کیا جائے واپڈا کی نااہلی، رات 12 سے صبح 10 بجے تک بجلی کی بندش نے صارفین کو سخت عذاب میں مبتلا کردیا، عوامی حلقوں کا شدید ردعمل، چیف کیسکو سے فوری طور ایکسئین کو ٹرانسفرکرنے کا مطالبہ۔ ان خیالات خضدارکے عوامی و سیاسی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا خضدار کے کاروباری اور گھریلو صارفین کی بجلی بندش کے پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں، کاروبار کے دوران بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے، خضدار کے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں، خضدار میں کاروبار کے وقت دن صبح 9 بجے سے شروع ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے واپڈا بجلی کو سپلائی دن 10 بجے مہیا کی جاتی ہے اور رات بھر غیراعلانیہ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ سے صارفین کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں، گھریلو صارفین کو رات بجلی کی بندش سے سخت پریشانی کا سامنا ہے، دوسری جانب دن کو بجلی کی آنکھ مچولی اور بار بار ٹرپنگ کا مسئلہ عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، بجلی کی بندش سے شہر میں کاروبار متاثر ہوگیا ہے، خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ خضدار سٹی ون میں پرانی بجلی بندش کا پرانا شیڈول بحال کیا جائے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف کیسکو بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا کہ گرمی کے موسم میں خضدار شہر کے بجلی کی بحرانی کیفیت کو ختم عوام کو بہترین بجلی کی ترسیل مہیا کیا جائے۔


