قلعہ سیف اللہ میں ڈیڑھ سال قبل 10 کروڑ کا سونا لوٹنے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ، پولیس
قلعہ سیف اللہ میں 10 کروڑ کا سونا لوٹنے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیڑھ سال قبل پنجاب سے آنے والی کوچ میں دو جیولرزسے سونا لوٹا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سونار زیورات کوئٹہ کے جیولرز کے آرڈرز پر لے کر آرہےتھے کہ اس دوران راستے میں کوچ ر±کوا کر ڈکیتی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


