عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، امریکا کیلئے ایران کے تحریری پیغامات حوالے کردیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کردیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مختصر دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی سیاسی اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران 2 مرتبہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روس روانہ ہوگئے جہاں وہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments


