جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا

اسلام آباد:جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس مظاہرعلی اکبر سے حلف لیا۔جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی حلف برداری کی تقریب پیر کو سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں ججز، سینئر وکلا اور دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی دوہزار پچیس تک سپریم کورٹ میں جج کے فرائض سر انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ایک جج کی سیٹ خالی تھی۔جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی حتمی منظوری دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں