وڈھ، نامعلوم افراد کا تعمیراتی کمپنی کے عملے پر دستی بم حملہ جبکہ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر معدنیات سے لدے تین ٹرک نذر آتش

خضدار(این این آئی)وڈھ میں نامعلوم افراد تعمیراتی کمپنی کے عملے پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو وڈھ کے علاقے کلی شیرخان میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے عملے پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔


دوسری جانب مستونگ اور نوشکی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا، معدنیات سے لدے تین ٹرک بھی نذر آتش ، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40پر جدید آباد کے مقام پر ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ قومی شاہراہ پر ہی معدنیا ت لیکر جانے والے تین ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی گئی ۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے حملہ آور وں کی تلاش شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں