ڈھاڈر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق، خاتون زخمی

بولان (این این آئی) ڈھاڈر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق، جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈھاڈر بائی پاس پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص غلام نبی جاں بحق جبکہ اسکی زوجہ زخمی ہوگئی۔ پولیس نے لاش اورزخمی کو فوری طور پر ڈھاڈر ہسپتال منتقل کیا، جہاںنعش ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں