حیات بلوچ کا قتل، بنیادی سہولیات کی بجائے بندوق تھما دیا جاتا ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
اسلام آباد؛بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ بنیادی سہولیات کے بدلے بندوق تھما دیاجاتاہے ،آواران ،خاران ،موسیٰ خیل اوردیگر آج بھی تھری اور فورجی ٹاورز کی سہولت سے محروم ہیں پی ٹی اے کے سربراہ باتوں اور گفتگو کی حدتک نفیس ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان بالا میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاکہ نیشنل بینک آف پاکستان کا ریجنل برانچ سبی بند ہے ،ہمارے ہاں بدقسمتی سے جب برانچ کو بند یا علاقے کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھاجاتاہے تو اکثر بہانہ کیاجاتاہے کہ علاقے میں بزنس نہیں ہے یا پھر حالات کابہانہ بنا لیتے ہیں یا تو کرپٹ لوگ کا حوالہ دیاجاتاہے ،ایسٹرن سائیڈ کی مکمل آبادی بینک کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں ،معاملہ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کیاجائے ،درخت لگانے کا جو سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے ،آسٹریلیا کے بہت سارے ایسے علاقے جو ویران نخلستان تھے حکمرانوں نے بنیادی توجہ مذکورہ علاقوں پر دی اور وہ علاقے آج سرسبز وشاداب ہوچکے ہیں ،بلوچستان میں کتنے درخت لگائے جاچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں آن لائن کلاسز لیناپڑرہی ہے اور میرٹ کا خیال رکھناپڑتاہے لیکن آواران ،موسیٰ خیل اور خاران بنیادی سہولیات نہیں ہے ،ٹاورز نہیں ہے ڈھائی سال سے کوششیں کررہاہوں ،پی ٹی اے کے سربراہ باتوں اور گفتگو کی حدتک نفیس ہے مذکورہ علاقے آج بھی ٹاورز سے محروم ہیں ،اس حوالے سے سوال بھی اٹھایاہے مجھے تھری اور فور جی چاہیے وزیر صاحب نے وزیراعظم تک یہ مطالبہ نہیں پہنچایاہے لیکن بدقسمتی سے مجھے ٹاورز کی بجائے بندوق تھمادیاجاتاہے اور جی فورسے مجھے دھمکیاں جاتاہے ،حیات بلوچ جیسے بے گناہ کوشہید کیاجاتاہے ،انہوں نے کہاکہ میں تعلیم حاصل کرناچاہتاہوں مجھے تھری جی فورجی کی ضرورت ہے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے ۔


