کوہلو، ڈاکوئوں کے کمپائونڈ پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں 12ملزمان گرفتار
کوہلو : با رکھان کے علا قے بغائو میںڈاکوئوں کے کمپائونڈ پر چھا پہ ما ر کا رروائی کے دوران لیویز کے ساتھ فا ئرنگ کے تبا دلے کے بعد فورسز پر حملوں،فا ئرنگ ، اقدام قتل کے مقد ما ت میں نا مزدملزمان سمیت 12افرادکو گرفتار کر کے اسلحہ بر آ مدکر لیا گیا ہے ۔زونل انچارچ کیو آر ایف رسالدار میجر شیر محمد مری کے مطابق گزشتہ روز کو ہلو لیویز نے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان مجیب الرحمٰن قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر شیر محمد کی سربراہی میں بارکھان کے علاقے بغائو میں بدنام زمانہ ڈاکو کے کمپائونڈ پر چھاپہ مارا، تو چھا پے کے دوران کمپائونڈ میں مو جو د مسلح ملزمان نے لیویز اہلکا روں پر اندھا دھند فا ئرنگ کی تا ہم لیویز کے فوری جوابی کا رروائی میں وہاں مو جود 12افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جن میں 4اشتہاری ملزمان اور لیویز پر فائرنگ کرنے والے بھی شامل ہیں اشتہاری ملزمان مختلف ڈکیتی،فورسز پر حملوں، فائرنگ اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے کارروائی کے دوران کمپاونڈ سے 2عدد SMGاور 464راوند SMGکے 2عدد پستول میگزین 2عدد دوربین اور ایک چائنا رائفل بیریئر برآمد کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹر لیویز فورس بلوچستان مجیب رحمن قمبرانی نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے کاروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کے لئے نقد 50ہزاراور بہترین کارکردگی کی سرٹیفیکٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے کمشنر ژوب ڈویژن سہیل رحمن بلوچ کی جانب سے بھی کارروائی میں حصہ لینے والے کیو آر ایف کے جوانوں کے لئے نقد 50ہزاراور بہترین کارکردگی کی سرٹیفیکٹس کا اعلان کیا گیا ہے رسالدار میجر شیر محمد مری نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے کے دوران سخت مشکلات کا سامنا ہوا ہے آخر کار جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر کارروائی کو کامیاب کیا ہے اشتہاری ملزمان،ڈکیتی وارداتوں منشیات فروشوں سمیت دیگر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گا۔


