خضدار، بارشوں نے تباہی مچا دی،دیواریں منہدم
خضدار:طوفانی بارشوں نے خضدار میں تباہی مچادی، کرخ، مولہ، زہری، مولہ، وڈھ، نال میں سیلابی ریلوں میں متعدد مویشی بہہ گئے، کچے گھروں کی دیواریں گر گئیں، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ قومی شاہراہوں پر جگہ جگہ آمدورفت معطل ہوگئی،شدید بارشوں کی وجہ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، گوادر رتو ڈیرو قومی شاہراہ ایم ایٹ پر بھلونک کے مقام پر چوڑا شگاف پڑگیا،مولہ سونمبانچی نالوں میں طغیانی شاہراہ بہہ گیاجس کی وجہ سے کرخ کاشہداد کوٹ اورخضدار سیزمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔خضدار سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ہائی وے بھلونک برج سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔کرخ میں مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا،مسلسل بارش سے نشیبی علاقہ زیر آب آ گیا اور پہاڑوں سے آنے والے پانی کے باعث برساتی نالوں میں سیلابی ریلہ محلہسن چکوکے کچے مکانات میں داخل ہوگیا، رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی کو گھروں سے نکال رہے ہیں۔سیلابی ریلہ میں خانہ بدوشوں کے مال مویشی بہا لے گئی۔


