ڈیرہ بگٹی صدر تھانے کی حدود سے مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کو اغواء کرلیا، حکام

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی صدر پولیس تھانے کی حدود سے مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کو اغواء کر لیا مغوی پولیس اہلکار اور دیگر افراد گیس پائپ لائنوں کی دیکھ بھال اور معمول کے گشت پر تھے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی پولیس تھانہ صدر کی حدود گشت پر معمور پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کو نا معلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے پولیس حکام کے مطابق وبقعہ گزشتہ شب رونما ہوا پولیس کے مطابق مغویاں میں پرویز مشرف محمد مراد یاسر صوبہ خان شاہجان اور خان شامل ہیں واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی افراد کی بازیابی کیلئے سرچ اپریشن شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں