کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ایک خونی اور قاتل سڑک بن چکی ہے،مولانا غفورحیدری
کوئٹہۛجمعیت علماء اسلام کے مر کزی سیکر ٹر ی جنرل سینیٹر مو لانا عبد الغفور حید ری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ایک خونی اور قاتل شاہراہ بن چکی ہے۔آئے روز بڑے بڑے حادثات رونماء ہوتے ہیں۔ جس کی نتیجے میں قیمتی جانے چلی جاتی ہے ۔ کھڈکوچہ کا کل کا حادثہ بڑا دل خراش اور افسوسناک ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانے چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بارہا نیشنل ہائی وے اور وفاقی حکومت کو متوجہ کیا گیا کہ آبادی بڑھ گئی ہے سڑک چوٹی ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آجاتے ہیں۔ کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ سے نہ صرف بلوچستان کی گاڑیاں گزرتی ہے بلکہ افغانستان اور وسطی ایشیاء تک کے گاڑیاں اسی شاہراہ سے گزرتے ہیں۔انہوں نے نیشنل ہائی وے اور وفاقی حکومت کے رویہ کی سخت مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کو چوڑا کیا جائے تاکہ آئندہ سے اس طرح کے حادثات کو روکا جاسکے اور سانحہ کھڈکوچہ میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کو معاوضہ دیاجائے۔


