کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی، بابر یوسفزئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بعض سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ اقدام بھی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس عارضی تکلیف پر ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ حالات معمول پر آتے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، شام پانچ بجے تک سگنل بحال ہو جائیں گے۔
Load/Hide Comments


