بلوچستان میں پرائمری سطح تک اسکول یونیفارم کی شرط ختم، ڈبل شفٹ تدریسی عمل، ٹاٹ کلچر ختم کرکے ڈیسک فراہم کی جائیں گی، وزیراعلیٰ سرفراز
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کردی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی عمل شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ تمام فعال سرکاری اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرکے ہراسکول کوڈیسک فراہم کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


