صوبے میں پیٹرول و ڈیزل کی قلت، متعدد شہروں میں 8 سو روپے فی لیٹر فروخت حکومتی نااہلی کی انتہا ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول ڈیزل کی کمی موجودہ حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی کی انتہا ہے بیان میں کہا کہ اس وقت بلوچستان بھر میں پیٹرول ڈیزل کی شدید کمی ہے اور کوئٹہ شہر سے باہر دور دراز بلوچستان میں پیٹرول 800 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہورہا ہے جس کے باعث رکشہ، گڈز، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے شہر بھر کے پیٹرول پمپوں میں گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود پیٹرول نہیں مل رہا ہے۔ عوام کا پرسان حال نہیں بارڈر کی بندش سے کاروباری طبقہ عوام متاثر ہوا ہے۔ بے روزگاری غربت میں نمایاں اضافہ ہے بلوچستان میں کرپشن، لاقانونیت، لوٹ کھسوٹ عروج پر ہے جس کی موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کوئٹہ شہر سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کے قلت کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں