کوئٹہ، سول سوسائٹی کا ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (آن لائن) سول سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ روز سول سنڈیمن ہسپتال ڈاکٹر ماہ نور ناصر تیزاب پھینکنے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے حق میں اور واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے میں خواتین وکلاءسمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خواتین کے خلاف اس طرح کے گھناﺅنے اقدامات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے اور جس بھی کسی خاتون کے ساتھ کوئی ہراسانی کا واقعہ پیش آئے اسے فوری طور پر اپنے قریبی عزیزوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کا سہارا لینا چاہئے تاکہ ایسے عناصر کو گھناﺅنا فعل کرنے سے قبل قانون کے شکنجے میں جھکڑا جاسکے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Load/Hide Comments


