امریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط اتوار کو ہوگی، پاکستان / ایران کی تردید

ویب ڈیسک : ایک طرف ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے پر الیکٹرانک دستخط سے متعلق تقریب اتوار کو نہیں ہو گی جبکہ دوسری طرف پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات حتمی مرحلے پر ہیں اور دستخط کی تقریب اتوار کے روز شیڈول ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اب تک امریکہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ’مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے درست وقت کے بارے میں ہمیں انتظار کرنا ہو گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے ’تاہم آنے والے دنوں میں دستخط ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ دوسرے فریق کی غیر مستقل مزاجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اس عمل کے بارے میں کوئی بھی بیان دیتے وقت محتاط رہنا چاہیے۔‘
دوسری طرف پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔بیان کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط سے متعلق ’تقریب اتوار کو ہو گی‘ جس کے بارے میں پاکستانی اور سعودی حکام نے ’امید ظاہر کی کہ یہ اہم پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مدد دے گی۔‘خیال رہے کہ شہباز شریف نے امید ظاہر کی تھی کہ امن معاہدہ اگلے 24 گھنٹوں میں طے پانے کی امید ہے۔جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ تاہم معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں