امریکا میں ملک بدری مہم، 39 ہزار افراد گرفتار، غیر قانونی مجرم تارکین وطن کو واپس بھیجا جائیگا، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملک بدری کی مہم تیز۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق ملک بدری مہم تیز کرتے ہوئے جون کے آخری 5 روز میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے بتایا کہ زیرحراست افراد کی تعداد تقریباً 39 ہزار ہوگئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مہم کے تحت قاتلوں، جنسی جرائم، بچوں سے زیادتی، گینگ، دہشت گردوں اور دیگر غیرقانونی مجرم تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


