کراچی، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشتعل افراد کا حملہ، ایس ایچ او زخمی،پولیس ذرائع
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ہوٹل مالکان کے حملے سے ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہوٹل مالکان اور ان کےکارندوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ ٹائون میونسپل انتظامیہ کے کچھ افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments


