سنجاوی کے کلی بغاﺅ میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے تباہ کرنا بزدلانہ کارروائی ہے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ ( آن لائن) صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد خان دمڑنے سنجاوی کے علاقے کلی بغاو میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "دہشتگرد عناصر ریاست اور عوام کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ کلی بغاﺅ میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے تباہ کرنا بزدلانہ کارروائی ہے۔ شکر ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں مصروف عمل ہے ان دہشتگردوں کے خاتمے تک انکے خلاف آپریشن جاری رہے گادہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔


